0
Friday 5 Aug 2022 00:16

ڈی آئی خان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث تیار کھجور، فصلوں اور پھلوں کے باغات تباہ

ڈی آئی خان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث تیار کھجور، فصلوں اور پھلوں کے باغات تباہ
اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تیار کھڑی کھجور، فصلوں اور پھلوں کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تیار کروڑوں روپے کی فصلیں خراب ہوچکی ہیں۔ جفاکش اور محنت کش طبقہ جو سارا سال زمینوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اپنی جمع پونجی خرچ کرتا ہے لیکن بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ان کی ساری محنت برباد ہوگئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی کھجور اندرون ملک کی طرح بیرون ملک بھی بہت پسند کی جاتی ہے مگر امسال بارشوں کی وجہ سے کھجوروں کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ، ایم این اے سردار علی امین خان گنڈہ پور اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بارشوں و سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام کی دادرسی کی جائے اور ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 1007663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش