QR CodeQR Code

گورنر پنجاب نے صوبے کی 22 رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کر لیا

5 Aug 2022 00:16

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کیلئے حکومت کیجانب سے سمری بھیجوائی تھی۔ سمری کیلئے 3 بجے کا وقت مانگا گیا تھا، جس پر گورنر پنجاب کیجانب سے حلف لینے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب کی 22 رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمر چیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب کی جانب سے مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی مشترکہ کابینہ سے آج حلف لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کیلئے حکومت کی جانب سے سمری بھیجوائی تھی۔ سمری کیلئے 3 بجے کا وقت مانگا گیا تھا، جس پر گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی 22 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ و صنعت، میاں محمود الرشید کو لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔ محسن لغاری کو فنانس، راجہ یاسر کو اعلیٰ تعلیم و آئی ٹی، مراد راس کو اسکول ایجوکیشن، حسنین دریشک توانائی و خوراک اور تیمور ملک کو اسپورٹس اینڈ کلچر کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔ نوابزادہ منصور خان ریونیو، عنصر نیازی لیبر، منیب چیمہ ٹرانسپورٹ، شہاب الدین سحر لائیوسٹاک، خرم ورک قانون و پارلیمانی امور اور علی عباس شاہ جنگلات و وائلڈ لائف کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007664/گورنر-پنجاب-نے-صوبے-کی-22-رکنی-کابینہ-سے-حلف-لینے-کا-فیصلہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org