QR CodeQR Code

مرکزی صدر آئی ایس او کا گوجرانوالا ڈویژن کے یونٹس کا دورہ، مجالس میں شرکت اور خطاب

5 Aug 2022 00:53

گجرانوالہ ڈویژن کے یونٹ نوشہرہ ورکاں اور ڈھیلہ چٹھہ میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی نے خصوصی نشست میں ممبران اور سینیؑرز سے ماہ محرم الحرام کے حوالہ سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے گوجرانوالا ڈویژن کا تنظیمی دورہ کیا۔ محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی صدر آئی ایس او نے قلعہ دیدار سنگھ میں مجلس عزا سے خطاب بھی کیا۔ علاوہ ازایں آئی ایس او گجرانوالہ ڈویژن کے یونٹ نوشہرہ ورکاں اور ڈھیلہ چٹھہ میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی نے خصوصی نشست میں ممبران اور سینیؑرز سے ماہ محرم الحرام کے حوالہ سے گفتگو کی۔ واضح رہے کہ مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی نے مختلف مقامات پر مجالس عزا کے دوران خدمات انجام دینے والے امامیہ اسکاوٹس سے ملاقاتیں کیں اور نوجوان رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔


خبر کا کوڈ: 1007668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007668/مرکزی-صدر-ا-ئی-ایس-او-کا-گوجرانوالا-ڈویژن-کے-یونٹس-دورہ-مجالس-میں-شرکت-اور-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org