QR CodeQR Code

قاف لیگ انٹرا پارٹی الیکشن، چوہدری شجاعت کا اہم اقدام

4 Aug 2022 23:54

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کی اجازت کے بغیر انٹرا پارٹی الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر کل درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے انٹرا پارٹی انتخابات رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مسلم لیگ قاف کے چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں چوہدری شجاعت کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کی اجازت کے بغیر انٹرا پارٹی الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر کل درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے۔ درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن محرم کی چھٹیوں کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم جاری کرے۔

قاف لیگ کی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامل علی آغا اور لاہور کے اجلاس کے شرکاء کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 28 جولائی کو مسلم لیگ قاف نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے 10 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ قاف لیگ کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس کے بعد سینیٹر کامل علی آغا نے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت کی صحت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس لیے چوہدری شجاعت کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007697/قاف-لیگ-انٹرا-پارٹی-الیکشن-چوہدری-شجاعت-کا-اہم-اقدام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org