0
Friday 5 Aug 2022 10:06

اسلام آباد، آئی ایس او کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی میں نیاز و سبیل علی اصغر ع کا اہتمام

اسلام آباد، آئی ایس او کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی میں نیاز و سبیل علی اصغر ع کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن قائداعظم یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام یونیورسٹی میں نیاز و سبیل علی اصغر ع کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے نماز باجماعت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نماز باجماعت کے بعد مختصر محفل ذکر آل محمد منعقد ہوئی اور شرکا میں نیاز امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی۔ محرم الحرام میں محفل ذکر حسینؑ اور نیاز و سبیل کا اہتمام کرنے والے امامیہ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد خدمت انسانی، پیغام کربلا پر غور و فکر کی دعوت دینا اور کربلا میں قافلہ حسینی جن کو پیاسا شہید کیا گیا انکی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش