0
Friday 5 Aug 2022 11:07

لاہور، یوم استحصال کشمیر، شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں، سیمینارز کا انعقاد

لاہور، یوم استحصال کشمیر، شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں، سیمینارز کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی "یوم استحصال کشمیر" بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ مختلف تعلیمی اداروں اور کانفرنس سنٹرز میں سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لاہور کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے لبرٹی چوک میں واک کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، مودی کے نجس عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی خون سے عبارت ہے، اور خون اپنی تاثیر ضرور دکھاتا ہے۔ ہمدرد سنٹر میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے مختلف مذہبی و سیاسی رہنماوں نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری بہت جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے۔ مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جب مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کر دیا تھا اور کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی استصواب  رائے سے حل کیا  جائے تو کیا امر مانع ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1007734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش