QR CodeQR Code

لاہور، دربار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر کیلئے 26 کروڑ 80 لاکھ کی گرانٹ جاری

5 Aug 2022 11:26

محکمہ خزانہ پنجاب نے دربار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے 26 کروڑ آسی لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ مذکورہ گرانٹ سے دربار کی نئی عمارت کی تعمیر سمیت توسیع کا کام کروایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور میں حضرت بی بی پاک دامنؒ کے مزار کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کیلئے گرانٹ جاری کر دی ہے جبکہ یو ای ٹی اور جی سی یو کیلئے بھی فنڈز جاری کر  دیئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے دربار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے 26 کروڑ آسی لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ مذکورہ گرانٹ سے دربار کی نئی عمارت کی تعمیر سمیت توسیع کا کام کروایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب یو ای ٹی کمپیوٹرز سائنس شعبہ کی توسیع کیلئے 29 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، جبکہ گورنمنٹ کالج کے نئے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے بھی پندرہ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے یہ فنڈز تینوں متعلقہ محکموں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث دربار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار تھا، تاہم اب توقع کی جا رہی ہے کہ تعمیراتی کام میں تیزی آئے گی۔ 

 


خبر کا کوڈ: 1007739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007739/لاہور-دربار-بی-پاکدامن-کی-تعمیر-کیلئے-26-کروڑ-80-لاکھ-گرانٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org