QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 تا 12 محرم الحرام ڈبل سواری پر پابندی عائد

5 Aug 2022 11:58

ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست آئی جی سندھ نے کی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 محرم الحرام سے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اور سندھ بھر میں 6 سے 12 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست آئی جی سندھ نے کی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ خواتین، بچے، بزرگ، صحافی، لازمی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 1007743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007743/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-6-12-محرم-الحرام-ڈبل-سواری-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org