0
Friday 5 Aug 2022 11:58

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 تا 12 محرم الحرام ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 تا 12 محرم الحرام ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 محرم الحرام سے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اور سندھ بھر میں 6 سے 12 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست آئی جی سندھ نے کی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ خواتین، بچے، بزرگ، صحافی، لازمی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1007743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش