0
Friday 5 Aug 2022 12:03

اسلام آباد پولیس کو نفری کی قلت کا سامنا، پنجاب سے نفری مانگ لی

اسلام آباد پولیس کو نفری کی قلت کا سامنا، پنجاب سے نفری مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کو نفری کی قلت کا سامنا ہے جس پر  وزارت داخلہ نے پنجاب سے نفری مانگ لی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب پولیس کے آئی جی کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں نفری کی قلت کو پورا کرنے کیلئے تین سال کی ڈیپوٹیشن پر افسران و اہلکاروں کی خدمات اسلام آباد پولیس کو فراہم کی جائیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب پولیس کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے چھ سو بارہ اہلکار اسلام آباد بھجوائیں جائیں۔ وزارت داخلہ نے پنجاب پولیس سے پانچ سب انسپکٹر، تیس اے ایس آئی اور اڑھائی سو کانسٹیبل مانگے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مذکورہ نفری کو تین سالہ ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد میں تعینات کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 1007744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش