QR CodeQR Code

میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظربندی ختم کی جائے، این سی

5 Aug 2022 15:40

این سی کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس مسلسل میرواعظ کی باعزت رہائی کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے میرواعظ مولوی عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کے مذہبی رہنما کی خانہ نظربندی کو طول دینے سے اجتناب کیا جائے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق نے میرواعظ محمد عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کے مذہبی رہنما کی مسلسل خانہ نظربندی کو مزید طول دینے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرواعظ محمد عمر فاروق ایک مذہبی رہنما ہیں اور ایک خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو صدیوں سے اپنے مذہبی فرائض انجام دیتے آئے لیکن بدقسمتی سے میرواعظ کو 5 اگست 2019ء سے مسلسل خانہ نظربند رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے مذہبی فرائض انجام دینے سے مسلسل قاصر ہے جو انتہائی افسوسناک بات ہے۔ این سی کے ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس مسلسل میرواعظ کی باعزت رہائی کا مطالبہ کرتی آئی ہے اور ہم آج اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے وزیر اعظم ہند، مرکزی وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ میرواعظ کی خانہ نظربندی ختم کی جائے اور دیگر قیدیوں کی رہائی بھی ممکن بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1007750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007750/میرواعظ-عمر-فاروق-کی-خانہ-نظربندی-ختم-جائے-این-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org