QR CodeQR Code

بہار میں زہریلی شراپ پینے سے 8 افراد ہلاک، 11 بینائی سے محروم ہوگئے

5 Aug 2022 15:39

اس وقت پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ داخل ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھپرا صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے چھپرا میں زہریلی شراب سے 24 گھنٹوں میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پوجا کے بعد گاؤں کے ایک درجن لوگوں نے شراب پی۔ 30 سے ​​زائد افراد کی طبیعت خراب بتائی جاتی ہے جن میں سے 11 افراد کی بینائی ختم ہوچکی ہے۔ اس معاملے میں چھپرا کے ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے جمعہ کو آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ بھی ٹیم کے ساتھ گاؤں پہنچے تھے۔ اس دوران یہ بھی کہا گیا کہ ابتدائی طور پر موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔ تفتیش کی جا رہی ہے۔ سرن کے مکڑ، بھیلڈی، پارسا اور امنور تھانوں کے سرحدی علاقے پھولواریہ گاؤں کے بھتھا ٹولی سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ علاقہ ماکر تھانے کے تحت آتا ہے اور یہ سارا واقعہ یہیں کا ہے۔ اس وقت پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ داخل ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھپرا صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007751/بہار-میں-زہریلی-شراپ-پینے-سے-8-افراد-ہلاک-11-بینائی-محروم-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org