0
Friday 5 Aug 2022 15:22

مصطفیٰ الکاظمی کسی صورت بھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے، سید الشہداء فورس

مصطفیٰ الکاظمی کسی صورت بھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے، سید الشہداء فورس
اسلام ٹائمز۔ عراق کی سید الشهداء فورس کے سربراہ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ''مصطفیٰ الکاظمی'' کسی بھی صورت میں عراق کے وزیراعظم باقی نہیں رہنے والے ہیں۔ عراق کی سید ا‌لشهداء بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل ''ابوالآء الولایی'' نے گذشتہ شب (جمعرات) کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ''شیعہ رابطہ فریم ورک'' کے اجلاس میں طے ہوا ہے کہ ''مصطفیٰ الکاظمی'' کی وزارت عظمیٰ کی مدت میں کسی صورت بھی توسیع نہیں ہوگی۔ انہوں نے لکھا کہ (میں) پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ اسی بات پر زور دیتا ہوں کہ کسی بھی صورت میں مصطفیٰ الکاظمی کی وزارت عظمیٰ میں توسیع نہیں ہونی چاہیئے۔ (میں) "شیعہ رابطہ فریم ورک" کے بھائیوں کو ہنگامی اجلاس منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں کمیٹی نے الکاظمی کی مدت حکومت میں توسیع نہ کرنے اور نگران حکومت کے سربراہ کے طور پر بھی ان کی نامزدگی کی مخالفت کی ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں گذشتہ ہفتے شدید کشیدگی رہی ہے، گذشتہ ہفتے مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے دوبارہ گرین ایریا میں پارلیمنٹ پر حملہ اور پھر اس پر قبضہ کر لیا، جو ابھی تک جاری ہے۔ الصدر تحریک کے اس اقدام کے جواب میں ''شیعہ رابطہ فریم ورک'' نے پیر کے روز اپنے حامیوں کو سڑکوں پر آنے کی کال دی، جس کے بعد لاکھوں افراد نے گرین ایریا میں پرامن احتجاج کیا اور الصدر کی لاقانونیت کے خلاف نعرے لگائے۔ عراق کے بعض سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے استعفوں کے بعد مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے سڑکوں پر ہڑتالیں، عراق کے موجودہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی حمایت سے کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش