QR CodeQR Code

غزہ کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال، شہداء کی تعداد 8 ہوگئی

5 Aug 2022 20:35

آج شام غزہ کی پٹی پر صیہونی لڑاکا طیاروں کے حملے میں شہید ہونیوالوں میں ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج جمعہ دوپہر کے وقت اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہروں میں حفاظتی کیمپوں کو کھول دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے آج جمعے کی دوپہر کو غزہ کی پٹی پر حملہ کر دیا ہے۔ 

5:50 pm غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری
صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹی میں اپنے اہداف پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔ صیہونی فوج نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ''آپریشن فجر'' میں اسرائیل نے غزہ پٹی پر ''جہاد اسلامی'' کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

6:23 pm غزہ پر صہیونی حملے میں جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر کی شہادت
فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں شمالی فلسطین میں ''سرایا القدس'' کے کمانڈر ''تیسیر الجعبری'' شہید ہوگئے ہیں۔

6:38 pm حماس کا غزہ پر صیہونی حملے پر ردعمل
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے اس دفعہ ایک نیا جرم کیا ہے اور اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی اور اس کارروائی کی پوری ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ آج جو کچھ ہوا، وہ غزہ پر حملہ ہے اور اس سے جارحین کی بدنیتی کا پتہ چلتا ہے۔ قابضین نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ انہیں سبق سکھایا جائے اور ان حملوں کا جواب دیا جائے۔

7:01 pm اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ سالہ بچی کی شہادت
آج شام غزہ کی پٹی پر صیہونی لڑاکا طیاروں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے۔ فلسطینی میڈیکل اسٹاف نے اب تک اس حملے میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ خبر رساں ذرائع نے کم از کم 10 سے 20 افراد کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔

7:14 pm مذکورہ حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں حفاظتی مراکز کو کھول دیا گیا
جمعہ کی شام غزہ کی پٹی پر صیہونی لڑاکا طیاروں کے حملے کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہروں میں قائم تمام پناہ گاہوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1007787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007787/غزہ-کی-لمحہ-بہ-بدلتی-صورتحال-شہداء-تعداد-8-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org