QR CodeQR Code

مشکلات اور تباہی کی بڑی وجہ ناقص حکمرانی ہے، جام کمال خان

5 Aug 2022 20:40

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ سب کی شکایت ہیں کہ ناقص حکمرانی اور عدم دلچسپی درپیش مشکلات اور تباہی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اگر بروقت کارروائی، پیشگی منصوبہ بندی اور پہلے سے اقدامات اٹھائے جاتے تو حالات کم از کم کچھ بہتر ہوتے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیہات، قصبوں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سب کی شکایت ہیں کہ ناقص حکمرانی اور عدم دلچسپی درپیش مشکلات اور تباہی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اگر بروقت کارروائی، پیشگی منصوبہ بندی اور پہلے سے اقدامات اٹھائے جاتے تو حالات کم از کم کچھ بہتر ہوتے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان کی ترجمان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہاں سوگ کا سماء ہے اور ہماری ترجمان کا یہ حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بیلہ میں کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے۔ مین ٹرانسمیشن لائن گر گئی ہے اور سست روی سے کام کیا جارہا ہے۔ نہ رہائش، نہ خوراک، نہ رسائی اور نہ بجلی موجود ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہماری حکومتیں اس سیلاب اور اس کے پھیلاﺅ کی شدت کو سمجھ رہی ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 1007788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007788/مشکلات-اور-تباہی-کی-بڑی-وجہ-ناقص-حکمرانی-ہے-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org