QR CodeQR Code

کوئٹہ، مشیر داخلہ کی زیر صدارت محرم الحرام کی سکیورٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس

5 Aug 2022 21:16

محرم الحرام کی سکیورٹی کا جائزہ اجلاس آج کوئٹہ میں مشیر داخلہ ضیاء لانگو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں متعلقہ اعلیٰ حکام کیجانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی زیر صدارت بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محرم الحرام کی سکیورٹی اور جرائم کنٹرول کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو متعلقہ اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن نے بتایا کہ سینٹرل پولیس آفس میں بھی کنٹرول روم فعال ہے۔ جس میں سکیورٹی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔ امن و امان، عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ محرم الحرام میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈان جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں بھرپور انسدادی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور محرم الحرام کیلئے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کوئٹہ میں امن و امان کے سلسلے میں اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔


خبر کا کوڈ: 1007790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007790/کوئٹہ-مشیر-داخلہ-کی-زیر-صدارت-محرم-الحرام-سکیورٹی-پر-اعلی-سطحی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org