QR CodeQR Code

پاراچنار میں ‏ماتمی جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

5 Aug 2022 22:47

عزاداری کا شب ہفتم کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، ‏جلوسوں کے راستوں پر پاک فوج اور پولیس فورس کے جوان، پاسدار، فیڈریشن اور سول رضاکار تعینات ‏ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل سروس بھی معطل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار بھر میں آج 240 مجالس اور 19 ماتمی جلوس نکالے گئے، چھ محرم الحرام، شب ہفتم کا مرکزی جلوس اور دیگر مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے تمام جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرم پولیس کی جانب سے پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی پولیس کے 1927 افسران و اہلکاروں سمیت پاک فوج کی بھاری نفری محرم کے دوران مجالس اور جلوسوں کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ہے۔ پولیس اور پاک فوج کے جوانان کے ساتھ سول رضاکاران بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مجالس اور جلوس میں آنے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ پاراچنار شہر میں غیر ضروری راستوں پر خار دار تار لگا کر آمد و رفت کیلئے راست بند کر دیئے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جلوس کے راستوں کو کلئیر کیا جبکہ پاراچنار شہر میں ہر قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007798/پاراچنار-میں-ماتمی-جلوسوں-کیلئے-سیکورٹی-کے-سخت-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org