0
Friday 5 Aug 2022 23:27

کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔ گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش نے مساجد اور اقلیتوں پر اپنے حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش