0
Friday 5 Aug 2022 23:39

ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کا کراچی میں بڑھتی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار

ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کا کراچی میں بڑھتی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کراچی میں بڑھتی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک بے لگام گھوڑے کی مانند اپنی من مانیاں کرنے پر تلا ہوا ہے، جو شہر روشنیوں کا شہر جانا جاتا تھا آج وہ شہر کے الیکٹرک کی بد انتظامی کے سبب اندھیروں میں ڈوب رہا ہے، لانڈھی ملیر فیڈرل بی ایریا سرجانی کورنگی اورنگی تمام کے تمام شہر میں گھنٹوں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، دوسری طرف اوور بلنگ نے عام عوام کی کمر توڑدی ہے۔ اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو چاہیئے وہ اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھائے، لائن لاسز کو کنڑول کرے اور جہاں خرابیاں آرہی ہیں انہیں بہتر کرے۔ اراکیں اسمبلی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو لگام دیں۔
خبر کا کوڈ : 1007803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش