QR CodeQR Code

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کا بوتراب اور انچولی کے امام بارگاہوں کا دورہ، منتظمین سے ملاقات

5 Aug 2022 23:43

رکن رابطہ کمیٹی شکیل احمد نے جلوس اور مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عزادران حسینؑ کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی و سابق ڈپٹی میئر ارشد حسن نے وفد کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں عزیز آباد میں واقع بوتراب اور انچولی امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی شکیل احمد، نعیم صدیقی، سی او سی کے جوائنٹ انچارج محمد نعیم، علماء کمیٹی کے انچارج عارف شاہ، اراکین علماء کمیٹی، ٹاؤن کے ذمہ داران اور نامزد بلدیاتی پینل بھی موجود تھے۔ وفد نے مجلس میں شرکت کی۔ بعد ازاں مجلس کے منتظمین سے ملاقات کی ان سے انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر ارشد حسن نے وہاں پر موجود منتخب نمائندوں اور بلدیاتی نمائندوں کو موقع پر ہدایت جاری کی وہ منتظمین سے رابطہ میں رہیں۔ رکن رابطہ کمیٹی شکیل احمد نے جلوس اور مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عزادران حسینؑ کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے۔ منتظمین نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں ایم کیو ایم پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007805/کراچی-میں-ایم-کیو-رہنماؤں-کا-بوتراب-اور-انچولی-کے-امام-بارگاہوں-دورہ-منتظمین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org