QR CodeQR Code

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر مزید دو روپے کم ہوگئی

5 Aug 2022 23:47

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2.11 روپے گھٹ کر 224.04 روپے کی سطح پر بند ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلہ میں روپے کا استحکام برقرار رہا، ڈالر کی قدر 2.11 روپے سے کم ہو کر 224.04 روپے ہوگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2.11 روپے گھٹ کر 224.04 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 روپے کی نمایاں کمی بعد 222 روپے ہوگئی۔ ایکسچینج ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے اضافی فنانسنگ پر رضامندی اور چین سے بات چیت جاری ہونے کی اطلاعات، زرمبادلہ میں مبینہ سٹے بازی اور افغانستان کے لیے اسمگلنگ رکنے سے ڈالر ریورس گئیر میں آگیا ہے اور اس کی تنزلی کا تسلسل جاری ہے۔

منی چینجرز کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اگرچہ 19 کروڑ ڈالر کی کمی بھی واقع ہوئی ہے لیکن اس کے باجود جمعہ کو ڈالر کی تنزلی جاری رہی، کیونکہ حکومت نے زرمبادلہ کی مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی ہوئی ہے، جس کے سبب زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے طلبگار کم اور فروخت کنندگان کی تعداد بڑھ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007806/روپیہ-مزید-تگڑا-ڈالر-کی-قدر-دو-روپے-کم-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org