0
Saturday 6 Aug 2022 00:54

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیاں مالی بحران کا شکار ہو گئیں، ملازمین اب تک تنخواہوں اور الاؤنس سے محروم ہیں۔ اسلامیہ کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی اور چترال یونیورسٹی میں ملازمین کو اب تک تنخواہیں نہیں مل سکیں جبکہ جامعہ پشاور نے جولائی کی تنخواہ سے کنونس الاؤنس کاٹ دیا۔دوسری جانب انجینئرنگ یونیورسٹی کے گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ جامعہ چلانے کے لیے ایک ارب روپے درکار ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی سرکار میں چترال یونیورسٹی کے گذشتہ تین بجٹ منظور ہی نہیں ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش