QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مزید 5 مریض دم توڑ گئے

23 Sep 2011 00:55

اسلام ٹائمز:جھنگ کے 3 اور ڈیرہ غازی خان کے 2مریض جاں بحق ہوئے، ملتان میں مزید 18، بہاولپور میں 9، بہاولنگر میں 13 اور رحیم یار خان میں 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، صوبہ میں مریضوں کی تعداد 8 ہزار117ہو گئی۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مزید 5 مریض دم توڑ گئے جبکہ صوبہ میں مریضوں کی تعداد 8 ہزار 117 ہو گئی، جھنگ میں ڈینگی وائرس کے 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 3 جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 30 سالہ فاطمہ مائی اور دسویں جماعت کا طالب علم ڈینگی بخار کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملا، جھنگ میں ابھی تک سرکاری سطح پر ڈینگی کے علاج کیلئے کوئی خاص انتظامات نہیں کئے گئے اور کاغذی کارروائی کی حد تک سول ہسپتال میں ایک ڈینگی وارڈ بنایا گیا ہے تاکہ آنے والے بڑے سرکاری افسران کو اپنی کارکردگی دکھائی جاسکے، اب تک جو بھی شخص اس وائرس سے متاثر ہوا اسے کسی دوسرے شہر ریفر کیا گیا ہے، ملتان میں ڈینگی وائرس کے شکار 18 مزید مریض سامنے آنے کے بعد تعداد 119 ہو گئی ہے، بہاولپور میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے، بہاولپور میں آج ڈینگی وائرس کے 30 مریض رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 9 مریضوں میں وائرس پایا گیا، بہاولنگر میں ڈینگی کے 13 مریض ہسپتال داخل ہوئے اور 13 ہی مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا، اس طرح رحیم یار خان میں ڈینگی وائرس کے 36 مریض داخل ہوئے جن میں سے 10 میں وائرس پایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 100785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/100785/جنوبی-پنجاب-میں-ڈینگی-وائرس-مبتلا-مزید-5-مریض-دم-توڑ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org