QR CodeQR Code

لاہور، گورنر پنجاب آج صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے

6 Aug 2022 09:01

حلف برداری کی تقریب دوپہر 12 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں پہلے مرحلے میں 21 وزراء حلف اٹھائیں گے۔ میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، سردار محسن لغاری، تیمو ر ملک، راجہ محمد بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہا ب الدین حلف اٹھانے والے وزراء میں شامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب آج صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر 12 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں پہلے مرحلے میں 21 وزراء حلف اٹھائیں گے۔ میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، سردار محسن لغاری، تیمو ر ملک، راجہ محمد بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہا ب الدین حلف اٹھانے والے وزراء میں شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم ڈوگر بھی آج حلف اٹھائیں گے۔ سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی بھی وزراء میں شامل ہیں۔
 
غضفرعباس چھینہ، لطیف نذر، سردار حسنین بہادر دریشک، میاں محمود الرشید بھی حلف اٹھائیں گے۔ سردار محسن لغاری کو وزارت خزانہ، تیمور خان کو یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس، راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پبلک پراسیکیوشن کی وزارت دی جائے گی۔ راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، انصر مجید کو لیبر اینڈ ہیومن ریورس کی وزارت ملے گی۔ منیب سلطان چیمہ وزارت ٹرانسپورٹ، شہاب الدین لائیوسٹاک، مراد راس سکول ایجوکیشن کی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد وزارت صحت، خرم شہزاد ورک وزارت قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 1007850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007850/لاہور-گورنر-پنجاب-ا-ج-صوبائی-کابینہ-سے-حلف-لیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org