QR CodeQR Code

کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے، سعد رضوی

6 Aug 2022 09:09

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا ہے، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا ہے، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیا۔ حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ صدی کے سب سے بڑے انسانی بحران اور المیے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

سعد رضوی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کیساتھ مضبوطی اور جذبے کیساتھ کھڑا ہے۔ بھارت کو مودی کے ہر ظلم کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔ بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے کے امن و استحکام کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا نہتے کشمیریوں کو خون میں نہلایا اور حوا زادیوں کی معصومیت کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو قید و بند کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان پر آتش فشاں کی بارش کی جا رہی ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1007851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007851/کشمیریوں-کی-جدوجہد-حمایت-ہمیشہ-جاری-رکھیں-گے-سعد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org