0
Saturday 6 Aug 2022 10:33

لاہور، ٹارگٹ کلرز کو بیرون ملک سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف

لاہور، ٹارگٹ کلرز کو بیرون ملک سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 17 گروپوں کے سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی اور انہیں بیرون ملک سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں بیرون ملک سے ٹارگٹ کلرز کے گروپ آپریٹ کیے جا رہے ہیں، ان گروپوں کے پاس 210 ٹارگٹ کلرز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرز پیسوں کے حصول کے لیے شہریوں کو قتل کرتے ہیں، پولیس افسران اور سیاستدان ٹارگٹ کلرز کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں، ٹارگٹ کلرز گیٹ وے اور  انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کرتے ہیں اس لیے انہیں ٹریس کرنا مشکل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیشل رپورٹ سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ کے ساتھ سی سی پی او لاہور کو جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں اور کہا گیا کہ گروپوں کے زیر اثر افراد کی نقل و حرکت مانیٹر کی جائے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ شوٹرز کے اندرون بیرون ملک رابطوں کا سراغ لگایا جائے اور شہر میں جو خوف و ہراس ہے اُس کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1007868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش