0
Saturday 6 Aug 2022 12:26

شہید حسینی کی 34 ویں برسی، شہید کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کی طرف سے سلامی دی گئی

شہید حسینی کی 34 ویں برسی، شہید کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کی طرف سے سلامی دی گئی
اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے یوم شہادت کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینش پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام مرقد شہید حسینی پیواڑ پارہ چنار میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ شہید حسینی کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے شہید کے مزار حاضر دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار اقدس پر سلامی پیش کی اور شہید کے افکار و نظریات پر کاربند رہنے کے لیے تجدید عہد کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1007884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش