QR CodeQR Code

تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ پائے گئے

6 Aug 2022 12:37

 میڈیا رپورٹس کے مطابق او یونگ لی شنگ نے تائیوان کے متعدد میزائل پروجیکٹس کی نگرانی کے فرائض انجام دیے اور انتقال کے وقت وہ جنوبی کاؤنٹی پنگ ٹنگ کے دورے پر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ ہوٹل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ او یونگ لی شنگ آج صبح ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ تائیوان کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہے کہ ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے جانبر نہ ہو سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق او یونگ لی شنگ نے تائیوان کے متعدد میزائل پروجیکٹس کی نگرانی کے فرائض انجام دیے اور انتقال کے وقت وہ جنوبی کاؤنٹی پنگ ٹنگ کے دورے پر تھے۔ خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے چین اور امریکا کے درمیان شدید تناؤ کی کیفیت ہے، چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے آبنائے تائیوان میں سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007885/تائیوان-کی-وزارت-دفاع-کے-ریسرچ-یونٹ-نائب-سربراہ-ہوٹل-میں-مردہ-پائے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org