اسلام ٹائمز۔ سات محرم الحرام کے جلوس سے قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی نے انتظامیہ کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقہ میکانگی روڈ پر جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر نے ہفتم محرم کے جلوس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی رہنمائی کی اور انہیں بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈی سی کوئٹہ اور صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس نے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔