اسلام ٹائمز۔ شہری نے ٹریفک پولیس کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔ جس کے بعد دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا تھا کہ ٹریفک اہلکار نے کاغذات کے بہانے شہری سے بھاری رشوت نہ دینے پر گاڑی نان کسٹم پیڈ قرار دے کر بند کر دی تھی۔ شہری نجیب اللہ کاکڑ نے ٹریفک اہلکار حسن مہدی اور ایس ایس پی عرفان پر مقدمہ درج کرکے کیس عدالت میں جیت لیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔