QR CodeQR Code

کوئٹہ، شہری نے ٹریفک اہلکار کیخلاف مقدمہ جیت لیا، اہلکار معطل

6 Aug 2022 19:16

ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کیخلاف شہری نے مقدمہ درج کیا تھا کہ اس سے رشوت طلب کی گئی۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ٹریفک اہلکاروں کو نوکری سے معطل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہری نے ٹریفک پولیس کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔ جس کے بعد دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا تھا کہ ٹریفک اہلکار نے کاغذات کے بہانے شہری سے بھاری رشوت نہ دینے پر گاڑی نان کسٹم پیڈ قرار دے کر بند کر دی تھی۔ شہری نجیب اللہ کاکڑ نے ٹریفک اہلکار حسن مہدی اور ایس ایس پی عرفان پر مقدمہ درج کرکے کیس عدالت میں جیت لیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1007933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007933/کوئٹہ-شہری-نے-ٹریفک-اہلکار-کیخلاف-مقدمہ-جیت-لیا-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org