0
Saturday 6 Aug 2022 20:09

مقبوضہ کشمیر میں کورونا میں ریکارڈ تیزی، تعداد 800 کے پار

مقبوضہ کشمیر میں کورونا میں ریکارڈ تیزی، تعداد 800 کے پار
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور 6 ماہ کے بعد جمعہ کو پہلی مرتبہ روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 800 کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 13 ہزار 568 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 823 افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 245 ہوگئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو کورونا وائرس سے مزید 2 افراد کی جان گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4776 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 823 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 190 جبکہ کشمیر میں 633 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 600 سے زیادہ ہے۔ وادی کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 633 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش