0
Saturday 6 Aug 2022 20:11

کوئٹہ، ہفتم محرم الحرام کے موقع پر جلوس برآمد

کوئٹہ، ہفتم محرم الحرام کے موقع پر جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ ہفتم محرم کا جلوس آج کوئٹہ کے علاقہ میکانگی روڈ پر واقع امامبارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوا۔ جس میں متعدد ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔ ماتمی جلوس پرنس روڈ سے لیاقت بازار، پھر آرچر روڈ اور پرنس روڈ سے ہوتے ہوئے واپس میکانگی روڈ پر آیا اور امامبارگاہ ناصر العزاء پر اختتام پذیر ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جلوس کے روٹس پر تین ہزار پولیس اور ایف سی جوانوں کے ساتھ اسنائپر شوٹرز بھی سکیورٹی پر تعینات تھے۔ جو عزاداروں کی کڑی نگرانی کر رہے تھے۔ جلوس کے روٹس پر دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1007942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش