QR CodeQR Code

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے اسد قیصر اور محمود الرشید کو طلب کرلیا

6 Aug 2022 21:30

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور محمود الرشید کو اگلے ہفتے 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینئر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور محمود الرشید کو اگلے ہفتے 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی و کوآرڈینیشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر انعام وحید کی سربراہی میں 5 رکنی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے 16 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔ عمران خان کے بیان حلفی میں غلط بیانی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007956/پی-ٹی-ا-ئی-فنڈنگ-کیس-ایف-آئی-اے-نے-اسد-قیصر-اور-محمود-الرشید-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org