0
Saturday 6 Aug 2022 22:20

جہاد اسلامی فلسطین نے اسرائیل کیساتھ فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا

جہاد اسلامی فلسطین نے اسرائیل کیساتھ فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جہاد اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ جہاد اسلامی کے ذرائع نے اسرائیل کے خلاف فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، گذشتہ روز غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے 15 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے  جہاد اسلامی فلسطین کی جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 160 راکٹ فائر کیے گئے۔

غزہ میں جہاد اسلامی فلسطین کے خلاف اسرائیلی آپریشن کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جہاد اسلامی کے خلاف آپریشن ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جنگ بندی کے لیے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ غزہ میں کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ، مصر اور قطر نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں، روس نے بھی غزہ میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش