0
Friday 23 Sep 2011 00:40

پاکستان افغانستان میں پراکسی جنگ نہیں لڑ رہا، امریکی الزامات درست نہیں، دفتر خارجہ

پاکستان افغانستان میں پراکسی جنگ نہیں لڑ رہا، امریکی الزامات درست نہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کر دیئے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پراکسی جنگ نہیں لڑ رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے ذریعے پراکسی جنگ نہیں لڑ رہا اور اس حوالے سے لگائے جانے والے امریکی الزامات درست نہیں۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ سے حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرنے کا کہا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہ کہ وہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، اس حوالے سے حقانی نیٹ ورک کے ایک اہلکار کا بیان پہلے ہی اخباروں میں آچکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے لیے مختلف سطح پر امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کیئے جا رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کی خودکش حملے میں شہادت پر تعزیت کیلیے وزیراعظم گیلانی، تین وفاقی وزراء اور خیبرپختونخواہ کے وزیراعلٰی اور گورنر آج کابل کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نیویارک میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار اجاگر کیا۔
خبر کا کوڈ : 100804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش