QR CodeQR Code

رفح میں جہاد اسلامی فلسطین کے ایک رہنماء کے گھر پر اسرائیلی بمباری

7 Aug 2022 17:14

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں جہاد اسلامی کے ایک دستے کے کمانڈر ''خالد منصور'' شہید ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے رفح میں فلسطینی مقاومتی تحریک ''جہاد اسلامی'' کے ایک رہنماء ''احمد المدلل'' کے گھر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کی خبر دی ہے۔ صیہونی لڑاکا طیاروں نے رفح میں ایک فلسطینی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوج نے جہاد اسلامی کے ایک اور رہنماء کو شہید کر دیا ہے۔ دیگر صیہونی ذرائع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں جہاد اسلامی کے ایک رہنماء احمد المدلل کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسی حوالے سے الجزیرہ نے فلسطینی ذرائع ابلاغ سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ جس جگہ کو صیہونی جنگی طیاروں نے احمد المدلل کا گھر سمجھ کر نشانہ بنایا ہے، وہ ان کا نہیں ہے۔ مذکورہ اسرائیلی جارحیت میں کم از کم چالیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں جہاد اسلامی کے ایک دستے کے کمانڈر ''خالد منصور'' شہید ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008062/رفح-میں-جہاد-اسلامی-فلسطین-کے-ایک-رہنماء-گھر-پر-اسرائیلی-بمباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org