1
0
Sunday 7 Aug 2022 16:35

پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے، 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، عمران خان

پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے، 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان فسطائیت کے نرغے میں ہے، مجرموں کے گروہ کو امریکی سازش کے تحت اقتدار دلایا گیا، 13 اگست کو حقیقی آزادی جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبر پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے، کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے انکی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا، ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ مجرموں کا برسرِ اقتدار گروہ، جسے تبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ان کے سرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟، 13 اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

ادھر کراچی کے حلقہ این اے 245 کے امیدوار محمود مولوی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، حلقے کی صورتحال اور الیکشن مہم بارے آگاہ کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے گھر گھر بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کراچی کے لوگوں کو تحریک انصاف پر اعتماد ہے، پی ٹی آئی این اے 245 سے دوبارہ کامیاب ہوگی، پی ٹی آئی اس حلقے سے دوبارہ کامیاب ہوگی۔ عمران خان سے ملاقات میں محمود مولوی نے کہا کہ یہ نشست دوبارہ جیت کر آپ کو تحفہ دیں گے، چیئرمین خود الیکشن مہم کے لیے جلد کراچی آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1008067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
یزید کون ہے؟!! جس نے نصاب میں خالد بن ولید اور عمرو عاص کی سیرت کو داخل کیا، مگرمچھ کے آنسو مت بہائو!ا گر ذره بهر سچ پر ہو تو فوراً معاویہ کو نمونہ عمل قرار دینے، طالبان کی حمایت سے توبہ، شہداء پشاور و کوئٹہ کے خاندانوں سے معذرت خواہی اور عمرو عاص اور دشمنان اہل بیت کو فوراً نصاب سے نکالو۔ ورنہ جهوٹے اور خود عمرو عاص ہو۔
ہماری پیشکش