0
Sunday 7 Aug 2022 20:33

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے کیسز

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 18558 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اس وباء سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ 43484110 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو معاملوں کی تعداد میں 140 کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 134933 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا آج بھارت میں 2062179411 کروڑ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2958617 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 18738 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44145732 ہوگئی ہے۔

جہاں اس کے انفیکشن سے 18558 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 43484110 ہو گئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.31 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 72 ہزار 910 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب کل 87 کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش