1
0
Sunday 7 Aug 2022 20:36

مکتب تشیع نے تشکیل پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہر قسم کی قربانی دی، علامہ علی رضا رضوی

مکتب تشیع نے تشکیل پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہر قسم کی قربانی دی، علامہ علی رضا رضوی
اسلام ٹائمز۔ خیرالعمل ورکنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام انچولی سوسائٹی میں معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی نے مرکزی عشرہ محرم کی آٹھویں مجلس عزا سے مکتب تشیع کی جانب سے پالیسی ساز بیان دیتے ہوئے کہا کہ تشکیل پاکستان سے تعمیر پاکستان تک مکتب تشیع کا طرر عمل قانون پسند، مہذب اور ذمہ دارانہ رہا ہے اور آئندہ بھی مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، ملت تشیع نے جانی اور مالی ہر قسم کی قربانیاں پیش کرتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، گزشتہ سالوں میں انتظامیہ میں موجود تکفیری مائنڈسیٹ کے حامل اہلکاروں کی جانب سے عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور عزاداروں کو ہراساں کرنے کا عمل ابھی بھی جاری ہے جو ناقابل قبول ہے، یکساں قومی نصاب تعلیم کے بارے میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ موقف اعتراضات و تجاوز پر عمل درآمد کرکے یکساں قومی تعلیمی نساب تشکیل دیا جائے اور ماضی میں ملک میں ہونے والے قومی سانحات میں قاتلوں اور مجروں کو غیر جانبدارانہ تفتیش کے ذریعے شناخت اور گرفتار کیا جائے اور مضبوط استغاثہ کے ذریعہ انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے زائرین پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، اس سلسلے میں عتبات عالیہ جانے والے زائرین کے لئے پالیسی کو پیش کردہ تجاویز و آراء کی روشنی میں ازسرِنو مرتب کیا جائے تاکہ اس حوالے سے پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہوسکے، اس کے ساتھ ساتھ بائی روز جانے والے زئرین کے لئے رکاوٹوں کا خاتمہ اور فل پروف انتظامات کئے جائیں۔ علامہ علی رضا رضوی کا کہنا تھا کہ مجالس و جلوس پر ایف آئی آرز اور علماء، خطبا اور ذاکرین پر بلاجواز پابندیاں اور زبان بندیاں ناقابل قبول ہے، عزاداری امام حسینؑ ہمارے اجتماعی اور جمہوری حقوق سے تعلق رکھتی ہے، محرم کا مہینہ ساری دنیا میں سوگ و عزا کا مہینہ ہوتا ہے لہٰذا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقف اور آئین پاکستان کے تناظر میں ہمیں ہمارے شہری و جمہوری و اجتماعی حق ادا کرنے دیئے جائیں۔ آخر میں علامہ علی رضا رضوی نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہم اس ملک برابری سے حصہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

حسن مجتبیٰ
Pakistan
بہترین پیغام دیا ہے مولانا علی رضا رضوی صاحب نے، ایسے مخلص علماء جو کہ منبر و محراب سے مخلص ہیں، انکے منہ سے نکلے ہوئے یہ الفاظ جو کہ ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے بیان کئے، قابلِ اصلاح و قابلِ توجہ بھی ہونگے۔ پروردگار بتوسلِ چہاردہ معصومین علیہم السّلام مولانا علی رضا رضوی کو طول عمر اور صحت و سلامتی عطا فرمائے، آمین یارب العالمین۔
ہماری پیشکش