0
Sunday 7 Aug 2022 21:18

پشاور میں خاندانی تنازعہ پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

پشاور میں خاندانی تنازعہ پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رشتے داروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود کالا منڈی میں قریبی رشتے داروں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس میں ایک فریق کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں بخت زمان، سفید گل پسران سید زمان، محمد ریحان ولد شاہ زمان اور زبیر ولد فضل حمید شامل ہیں جو کہ تازہ دین ماسمہ چمکنی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال ولد زرداد اور ادریس ولد حاجی افسر و دیگر شامل ہیں، جن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش