0
Sunday 7 Aug 2022 22:47

ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب و طوفانی بارشوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے گاوں نور پور پلیار، موضع کہیری تحصیل پروا کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ جس میں خیمیں، میٹرس، مچھر دانیاں، کچن سیٹ اور پلاسٹک شیٹس وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کے ازالے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1008089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش