QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، اسسٹنٹ کمشنر کا کوٹلی امام حسین علیہ السلام کا دورہ

7 Aug 2022 22:56

فرحان احمد نے محرم الحرام کے لئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا، علاوہ ازیں انہوں نے کوٹلی امام حسینؑ سے ملحقہ زمین کے تنازعہ کے حل کے لئے اہل تشیع عمائدین کے ساتھ ملاقات بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد نے کوٹلی امام حسینؑ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے محرم الحرام کے لئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا، علاوہ ازیں انہوں نے کوٹلی امام حسینؑ سے ملحقہ زمین کے تنازعہ کے حل کے لئے اہل تشیع عمائدین کے ساتھ ملاقات بھی کی، جس میں تحصیلدار ڈیرہ، گرداور سرکل ڈیرہ و پٹواری ڈیرہ بھی شامل تھے۔ باہمی مشاورت سے زمین کے تنازعہ کو موقع پر حل کیا گیا تاکہ محرم الحرام میں باہمی بھائی چارہ کو فروغ دیا جا سکے اور محرم الحرام کے دوران امن کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1008090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008090/ڈی-ا-ئی-خان-اسسٹنٹ-کمشنر-کا-کوٹلی-امام-حسین-علیہ-السلام-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org