1
0
Sunday 7 Aug 2022 23:11

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام منظور، ہزار کے بجائے 1500 روپے دیے جائینگے

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام منظور، ہزار کے بجائے 1500 روپے دیے جائینگے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں ملے گا۔ احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدر آمد کیلئے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

اجلاس میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ پرویز الٰہی نے احساس پروگراموں کیلئے احساس ایکٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1008091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Abdulrasheed
Pakistan
Meri sani nshtr Sy Apil ha rashon rait program kb start ho Raha ha plze date bta. Din
ہماری پیشکش