0
Sunday 7 Aug 2022 23:48

عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، سینیٹر نثار کھوڑو کا دعویٰ

عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، سینیٹر نثار کھوڑو کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، پیغامات بھجوا رہے ہیں کہ کیسز نہ بنائیں، پھر انتخابات وقت پر کروائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ اتنا بڑا فارن فنڈنگ کیس ثابت ہونے کے بعد عمران خان نااہلی سے بچ نہیں سکتے، عمران خان کی احتجاج کی کال اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان کے بیانیے کی نفی کی، عارف علوی نے عمران خان کے سازشی بیانیے کو جھوٹا ثابت کر دیا، ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے جرم ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیراتی چندہ دینے والے اب اپنے پیسے واپس کرنے کے مطالبے کر رہے ہیں، کروڑوں ڈالرز عارف علوی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق و امین نہ ہونے کے ساتھ قوم کا مجرم بھی ثابت ہو چکا ہے، پنجاب میں عمران خان کا نہیں (ق) لیگ کا وزیراعلیٰ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش