0
Sunday 7 Aug 2022 23:58

ڈیرہ، یعقوب شیخ کے نمائندہ وفد کی مختلف امام بارگاہوں پر حاضری

ڈیرہ، یعقوب شیخ کے نمائندہ وفد کی مختلف امام بارگاہوں پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ کی ہدایت پر انکے نمائندوں نے حلقہ این اے 39 کے مختلف تھلہ جات اور امام بارگاہوں پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا، متولیان اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور محمد یعقوب شیخ کیطرف سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ تفصیلات کیمطابق حسب سابقہ امسال بھی ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 39 محمد یعقوب شیخ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انکے فوکل پرسن آمین فہیم شیخ، سابق ضلعی نائب ناظم اسماعیل بلوچ اور سوشل میڈیا پرسن سکندر خان پر مشتمل وفد نے عشرہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف تھلہ جات اور امام بارگاہوں کے دورہ کئے۔ اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ ملیکھی، امام بارگاہ ببر پکہ، خانہ شریف، روشن کوٹلہ پر حاضری دی اور متولیان سمیت علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں۔

وفد نے تھلہ جات پر بجلی، صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور یعقوب شیخ کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ متولیان اور علاقہ مکینوں نے انتظامات ہر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امین فہیم شیخ نے ایم این اے یعقوب شیخ کی طرف سے دی گئی نیاز حسینؑ بھی متولیان کے سپرد کی۔ اس دوران ملک پاکستان کے استحکام، محرم الحرام کی مجالس عزاء و جلوسوں کے پرامن انعقاد اور خیر و عافیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ متولیان امام بارگاہ، اہل تشیع عمائدین اور عوام نے ممبر قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ اور انکی ٹیم امین فہیم شیخ، سکندر خان اور اسماعیل بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1008094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش