0
Monday 8 Aug 2022 00:42

نوشہرہ، گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء بھائی سمیت زخمی

نوشہرہ، گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء بھائی سمیت زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ حکیم آباد میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے رہنما پی ٹی آئی معتصم للہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے معتصم باللہ، بھائی سمیت زخمی ہوگئے، زخمیوں کو  قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا۔ معتصم باللہ کی رہائش گاہ پر آج تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ تھا جس میں پرویز خٹک کو شرکت کرنی تھی، واقعے کے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ پرویز خٹک نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور مطالبہ کیا کہ جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب لوئر دیر میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1008096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش