QR CodeQR Code

نواز شریف کا بطور وزیراعظم بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا خط منظر عام پر آگیا

7 Aug 2022 23:19

مبینہ خط سابق وزیراعظم نے دور اقتدار میں بھارت کی فضائی حدود کے استعمال کے دوران بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کو لکھا، جس میں بھارتی فضائی حدود کے استعمال پر بھارتی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کا بطور وزیراعظم بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا خط منظر عام پر آگیا۔ پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا خط ٹویٹر پر پوسٹ کر دیا، مبینہ خط نواز شریف نے دور اقتدار میں بھارت کی فضائی حدود کے استعمال کے دوران بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کو لکھا، جس میں بھارتی فضائی حدود کے استعمال پر بھارتی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔ زلفی بخاری نے ساتھ میں لکھا کہ ماشاءاللّہ میاں صاحب نے بھارت سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع جانے نہیں دیا، کسی ملک کی فضائی حدود میں اڑنا کوئی احسان لینا نہیں ہوتا، لیکن نواز شریف بطور وزیراعظم ہندوستانی ہم منصب کو پیار بھرے خط لکھتے رہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم لاہور میں ان کی شادیوں میں شرکت کیلئے آتے ہیں، ڈپلومیسی ہر حکومت کے ساتھ ہونی چاہیئے، لیکن کسی چیز کا وقت ہوتا ہے۔ ما شاء اللّہ میاں صاحب نے کوئی موقع جانے نہیں دیا محبت کے اظہار کا۔۔ کسی ملک کی فضائی حدود میں اڑنا کوئی احسان لینا نہیں ہوتا، پھر بھی بطور وزیراعظم، ہندوستان کو پیار بھرے خط لکھتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1008107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008107/نواز-شریف-کا-بطور-وزیراعظم-بھارتی-فضائی-حدود-استعمال-کرنے-خط-منظر-عام-پر-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org