0
Sunday 7 Aug 2022 22:33
13 اگست کا جلسہ انقلاب کا آغاز ہوگا

ملک میں فوری عام انتخابات کوئی نہیں روک سکتا، غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی، عمران خان

اب آئی آئی پی ٹی آئی نہیں، دو تہائی پی ٹی آئی ہوگا، بابر اعوان
ملک میں فوری عام انتخابات کوئی نہیں روک سکتا، غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں فوری عام انتخابات کوئی نہیں روک سکتا، غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی، عوام صاف اور شفاف الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، 13 اگست کا جلسہ انقلاب کا آغاز ہوگا۔ بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے رہنماء اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور قانونی امور، 13 اگست کے جلسے پر مشاورت کی گئی، بابر اعوان نے جاری قانونی معاملات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 13 اگست کا جلسہ آغاز انقلاب ہوگا، فوری انتخابات کو کوئی نہیں روک سکتا، جنہیں غلط فہمی ہے جلد دور ہو جائیگی، عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ سیاسی میدان میں شکست کھانے والا ٹولہ انتخابات سے بھاگ رہا ہے، شوباز کی نالائق الیون جو مرضی کر لے، مقابلہ کریں گے، جعلی مقدمات اور جھوٹی تحقیقات عوامی بیانیہ نہیں بن سکیں گی، اب آئی آئی پی ٹی آئی نہیں دو تہائی پی ٹی آئی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1008111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش