QR CodeQR Code

حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مدت پوری کریگی، احسن اقبال

سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو

7 Aug 2022 21:53

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ فوری عام انتخابات میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آجائے گی، ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی، ہماری پہلی ترجیح معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فوری عام انتخابات میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آجائے گی، ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو، نئی مردم شماری فروری میں مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 4 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کرسکتا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مدت پوری کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1008123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1008123/حکومت-معیشت-کی-بہتری-کیلئے-مدت-پوری-کریگی-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org